حیدر آ باد 2 جنو ری (اعتما د نیو ز) چیف منسٹر تلنگا نہ کے چند ر شیکھر راو نے سا بق ریا ست حید ر آ باد کے حکمراں نظا م کی ستا ئش کر تے ہو انہیں عظیم سیکو لر قر ار دیا۔ چیف منسٹر نے کہا نظا م‘ جلیل ا لقدر با د شا ہ تھے اور انہیں فر امو ش نہیں کیا جا سکتا ۔ چیف منسٹر نے شا م میں 75 ویں کل ہند صنعتی نما ئش کا ا فتتا ح کیا اور نما ئش کے فرو غ میں نظا م کے رو ل کی یا د دہا نی کی ۔ انہو ںنے اعلان کیا کہ اندرون ایک ہفتہ صنعتی نمائش کی اراضی کو نمائش سوسائٹی کے نام رجسٹر کروایا جائے گا تا کہ گذشتہ عرصہ دراز سے نمائش سوسائٹی کو در پیش مسائل سے نجات مل سکے ۔ انہوں نے سابق آندھرائی حکمرانوں کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نمائش سے متعلقہ اراضی کو گذشتہ کئی سال سے لیز پر دیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں نمائش سوسائٹی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے نمائش سوسائٹی کو تیقن دیا کہ اس مسئلہ کو اندرون ہفتہ حل کردیا جائے گا ۔ انہوں نے نمائش سوسائٹی کے زیر اہتمام 18 تعلیمی اداروں کو چلائے جانے پر سوسائٹی کی کارکردگی کی ستائش کی ۔انہوں نے بتایا کہ کُل ہند صنعتی نمائش کا سب سے پہلے سال 1938 میں صرف 100 اسٹالس پر مشتمل نمائش کا پبلک گارڈن سے آغاز کیاگیا تھا جس میں عثمانیہ یونیورسٹی کے چند ایک گریجویٹس نے حصہ لیا تھا جو آج اپنی 75 سال کی تکمیل پر پلاٹینم جوبلی تقریب منائی جارہی جو قابل مبارکباد ہے - مسٹر چندرا شیکھر راو نے حیدرآباد کو گنگا جمنی تہدیب کا گہوارہ قرار دیتے ہوئے حضور
نظام میر عثمان علی خان کو گریٹ نظام اور ہمارے کنگ اور ہمارے بادشاہ کا لقب اور رتبہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بعض متعصب افراد نے نظام کی برسی تقریب میں شرکت کرنے پر ان پر حملہ بھی کیا تھا جو ایک انتہائی معیوب بات ہے -
وزیر فینانس و پلاننگ ،سیول سپلائز و صدر نمائش سوسائٹی مسٹر ایٹالہ راجندر نے مخاطب کرتے ہوئے نمائش سوسائٹی کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی ،وزیر داخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی ، رکن پارلیمان مسٹر نرسیا ،رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد سلیم ، سکریٹری نمائش سوسائٹی مسٹر پی نروتم ریڈی نائب صدر ڈاکٹر جی گنگا دھر راو ، خازن مسٹر انیل سوارپو مشرا ،ارکان انتظامی کمیٹی مسرز اشفاق حیدر، اے رنگا راو ،قاری نواب اقبال علی خان ،سریندر جی ، کنوینرس پلاٹین جوبلی مسٹر ستیندر ونم اور ساجد احمد کے علاوہ دیگر نمائش سوسائٹی ارکان ٹی آر اسی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر نمائش کے آغاز کے سال سے ہی نمائش میں حصہ لینے والے 6 اسٹال ہولڈرس جن میں مسرز نواب شاہ عالم خان، انیل لاہوٹی، ڈاکٹر نرسمہا راو ،رمیش چندرا ،ڈاکٹر شمشاد حسین اور ایس کے نظام الدین حسین شامل ہیں کے علاوہ نمائش سوسائٹی میں بحیثیت ارکان مفت اعزازی خدمات کی انجام دہی میں 50 سال تکمیل کرنے والے 3 ارکان جن میں جسٹس اے سیتا رام ریڈی ،شری اے رنگا راو ، این لکشمی نارائنا شامل ہیں کو چیف منسٹر مسٹر کے چندرا شیکھر راو نے تہنیت پیش کی -